بیجنگ:بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر نے وزیراعظم پاکستان کو تجویز دی ہے کہ حافظ سعید کو جنوب ایشیائی ملک میں کسی محفوظ جگہ پر منتقل کردیں لیکن اب چین کا موقف بھی سامنے آگیا اور اس ضمن میں چینی صدر سے منصوب خبر کو بے بنیاد قراردیدیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو میڈیا سوالات کے جواب میں حافظ سعید کو پاکستان سے منتقل کرنے کی چینی صدر کی تجویز سے متعلق خبر کو حیران کن اور بے بنیاد قراردیا اور کہاکہ ہم اتنا ہی کہہ سکتے ہیں۔