لاہور: تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ نااہل ہونے والوں کو خود ہی سمجھ لینا چاہیے، نااہل ہونے والا الیکشن نہیں لڑ سکتا تو انہیں خود ہی علیحدہ ہو جانا چاہیے، جہانگیر ترین چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھ کا تارہ نہیں، عمران خان مروت ضرور برتتے ہیں۔نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں کوئی تنازع ہے، اگر کوئی وجہ ہے تو جہانگیرترین خود ہیں، پارٹی کے موقف سے نفی کرنے سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔ ان کو خود سوچنا چاہیے پارٹی لیڈرشپ کے لیے مشکل کھڑی نہ کریں۔