لاہور:تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کرنیوالی معروف سیاسی کارکن فوزیہ قصور ی نے کہا ہے کہ جب میں مستعفی ہوئی تو کسی نے نہیں پوچھا اور نہ کسی نے پوچھا کہ مستعفی کیوں ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ قیادت کے چھوٹے چھوٹے سمجھوتوں کو تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے لیکن جب سمجھوتے میں اصولو ں پر کمپرومائز کیا جائے تو پھر اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، میں چاہتی تھی کہ سیاست میں تبدیلی آئے اور چہروں میں تبدیلی آئے اور مڈل کلاس طبقہ آگے آئے لیکن تحریک انصاف میں اس کے برعکس ہو رہا ہے ۔