اسلام آباد:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ باؤ فورم میں چینی حکام کے ساتھ حافظ سعید کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی اور میں مکمل پر بھارتی اخبار کی رپورٹ کی تردید کرتا ہوں، فضل الرحمان فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کیلئے شاید قومی اسمبلی اس لئے نہیں آئے کہ الیکشن قریب ہیں، چودھر ی نثار مسلم لیگ ن چھوڑ کر نہیں جائیں گے ، نواز شریف کے انٹرویو کو مس رپورٹ کیا گیا انہوں نے ایسی بات نہیں کی ، کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اس لئے ان کیخلاف کاررو ائی نہیں کی جا سکتی تھی ، ہمارے لوگ بھی دنیا میں ایسے معاملات میں ملوث ہوئے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔کرنل جوزف کے گاڑی تلے آنیوالے نوجوان کے خاندان کو اب حکومت پاکستان معاوضہ ادا کرے گی ۔