اسلام آباد:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نواز شریف نے کہا مشرف کےخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی سزا ملی، مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاتا تو وہ باہر نہیں جا سکتے تھے، وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر نواز شریف سے استعفیٰ مانگا گیا تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی، آئین کے تحت پورے ملک کا نظام چلتا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کہتے ہیں اسلام آباد دھرنا کسی کے اشارے پر کیا گیا، دھرنا انصاف لینے کیلئے دیا گیا، ہم ایک سال تک چار حلقے کھولنے کا کہتے رہے۔