جرمنی چین کے ساتھ کثیر الجہتی ازم کو مستحکم بنانا چاہتا ہے۔اینجیلا مرکل

برلن:جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی چین کے ساتھ کثیر الجہتی ازم کو مستحکم بنانا چاہتا ہے اور وہ آئندہ ہفتے اپنے دورہ چین کی منتظر ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک اعلامیہ میں انجیلا مرکل کا کہناتھا کہ چونکہ چین اور جرمنی باقاعدہ سیاسی ڈائیلاگ اور بین حکومتی صلح مشوروں پر رضا مند ہو گئے ہیں وہ ایسے مذاکرات کرنے کیلئے سال میں اوسطً ایک مرتبہ چین گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آئندہ دورہ چین کے دوران چینی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ،قانون کی حکمرانی ،چین کی ترقی ،معیشت اور دیگر بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کروں گی ۔