چین کےگھر میں آتشزدگی کے باعث 5افرادجھلس کر ہلاک

چینگ شا: چین کے صوبے ہونان کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 5افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ ڈانگ کو کاؤنٹی کے شی جیانگ ٹاؤان کے ایک گھر میں بھڑک اٹھی جس سے گھر میں افراتفری پھیل گئی جبکہ ایک شخص نے اسی افراتفری میں بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی جس پر اسے شدید زخم آئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے اس زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس کے علاوہ بلڈنگ کے اندر سے3مزید افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔