چین کاملک و بیرون ملک شادی رجسٹریشن بوتھ قائم کرنیکا فیصلہ

بیجنگ:چینی حکومت نے اپنے شہریوں کی ازدواجی حیثیت کے صیح اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے چین اور بیرون ممالک میں شادی رجسٹریشن بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پروگرام کے تحت چینی شہریوں کی ایک سے زیادہ شادیوں کا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے،چینی وزارت خارجہ اس سلسلے میں معلومات بیرون ممالک میں قائم سفارت خانوں اور قونصلیٹ کے ذریعے جمع کرے گی اور وہ شہری امور کی وزارت کو فراہم کر دے گی۔