ریاض:سعودی پولیس نے کہاہے کہ بجلی کے کیبل اور بیٹریاں و دیگر اشیاچرانے والے 14 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی پولیس کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ اطلاع ملی ہائی وے پر بجلی کے ٹرانسفارمر روم میں موجود احتیاطی بیٹری ، کیبل اور تانبے کے فیوز چوری ہو رہے ہیں جس پر پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے نگرانی شروع کر دی اورواردات کرنے کیلئے آنےوالےملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ ابتدائی بیان میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہو ں نے اب تک 1142 بیٹریاں ، 13 جنریٹر اور 24 تابنے کے فیوز چوری کئے ہیں ۔ مسروقہ سامان کی مالیت 2 لاکھ 88 ہزار ریا ل سے زائد بتائی جاتی ہے ۔