دبئی:متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے،جس کے بعد اب سرمایہ کاروں پروفیشنلز اور ان کے اہلخانہ کو 10 سالہ رہائشی ویزا مل سکے گا۔ملک میں کمپنیوں کی فارن آنر شپ سسٹم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس سے عالمی سرمایہ کاروں کو 100 فیصدفائدہ مل سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز اور ان کے اہلخانہ کیلئے 10 سالہ رہائشی ویزا کا اعلان کیا ہے ،ڈبلیو اے ایم کے مطابق کابینہ نےقومی معیشت میں صلاحیتوں کو راغب کرنے کیلئے ویزا سسٹم کا اعلان کیا ہے۔نئے ویزا سسٹم سے سرمایہ کاروں اور صلاحیت کاروں کو 10 سالہ رہائش مل سکے گی جس میں بالخصوص میڈیکل ،سائنٹیفک ،ریسرچ اور ٹیکنیکل فیلڈ ز کے ساتھ ساتھ تمام سائنسدانوں متحدہ عرب امارات میں پڑھنے والے طالبعلموں اور موجدوں کو پانچ سالہ رہائش مل سکے گی ،متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق 10 سالہ ویزا خصوصی طلبا کیلئے ہے۔