الرباط:افریقی ملک مراکش نے گوئٹے مالا کی جانب سے تل ابیب سے اپنے سفارت کار نے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے جواب میں گوئٹے مالا سٹی اور الرباط کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ معطل کردیا ۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الرباط کے ڈپٹی میئر لحسن العمرانی نے ایک بیان میں کہا کہ گوئٹے مالا سٹی اور الرباط کو جڑواں شہر قرار دینے کا ایک معاہدہ کیا گیا تھا مگر گوئٹے مالا کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی القدس منتقلی کے بعد اس پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اہم ہے، ہم امریکا اور گوئٹے مالا کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔