غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں زیر زمین موجود جوہری تجرباتی سائٹس پنگئی ری کو پانچ گھنٹوں کے دوران دھماکوں سے تباہ کیا گیا۔
اس جوہری تجربہ گاہ سے شمالی کوریا نے 6جوہری تجربات کیے جبکہ جوہری سائٹس کے خاتمے کا اعلان شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کیا تھا ۔
جس کے بعد ان کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔