سمندری طوفان میکونو یمن کی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان میکونو یمن کی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اس کا رخ عمان کی جانب ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان میکونو نے یمن کے جزیرے سقطریٰ میں تباہی مچادی ہے۔ حکام تباہی سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔ جزیرے کے گورنر رمزی معروف کے مطابق ساحلی علاقے پرواقع کئی دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کھلے سمندر میں موجود 2 کشتیوں پر سوار 19 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب میکونو طوفان نے یمن سے ٹکرانے کے بعد اب اس نے اپنے عمان کی جانب کرلیا ہے۔ یہ طوفان عمان سے آج ٹکرائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب جنوب مغرب میں موجود سمندری طوفان میکونو گوادر سے 1436 کلومیٹر اور کراچی سے 1700کلومیٹر دور ہے اور جمعہ کی شام یا رات کو یہ سمندری طوفان یمن اور عمان کی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔ جبکہ اس طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔