فوزیہ قصوری عمران خان کے خلاف الیکشن لڑیں گی

لاہور: پی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری عام انتخابات میں کراچی سے عمران خان کے خلاف کھڑی ہوں گی۔
پی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری کی شمولیت پر ڈپٹی اسپیکٹر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والی رہنماءفوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی کے ٹکٹ پر کراچی سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءفوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ 2013ءکے بعد پی ٹی آئی اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی کے لئے قربانی دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔