تصدق حسین جیلانی نگران وزیراعظم بن سکتےہیں۔چوہدری نثار

 

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نگران وزیراعظم سے معلق بات کرتےہوئےکہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آ رہی ہے۔چوہدری نثار نے مزید کہاکہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں ، ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ کوئی شک نہیں رہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا ۔ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ، چوہدری نثار نے مسکراتے کہا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ 50فیصد ایم این اے ان کے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو۔اس کے علاوہ ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔