بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا کپتان ویرات کوہلی گردن کی انجری کا شکار ہوگئے ،ڈاکٹرز نے ویرات کوہلی کو آرام کا مشورہ دے دیاہے، انجری کا شکار ہونے کے بعد کپتان ویرات کوہلی انگلش کاؤنٹی میں بھی سرے کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی پی ایل میں 17 مئی کو کھیلے گئے سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ میں کوہلی انجری کا شکار ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کوہلی انجری سے صحت یابی کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے اور امید ہے کہ وہ 15جون تکمکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔