میکونو طوفان یمن میں تباہی مچانے کے بعد عُمان سے ٹکراگیا

 

عمان سٹی :میکونو طوفان یمن میں تباہی مچانے کے بعد عُمان سے ٹکراگیا،ساحلی شہر صلالہ میں شید طوفانی بارشوں اور سمندری لہریں بلند ہونے کے نتیجے میں شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،

عرب میڈیا کے مطابق میکونو سمندری طوفان کے باعث سلطنت عُمان کے جنوبی صوبے ظفار کے درجنوں علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ساحلی شہر صلالہ میں شید طوفانی بارشوں اور سمندری لہریں بلند ہونے کے نتیجے میں شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔نشیبی علاقے، سڑکیں اور انڈرپاسز زیرآب آگئے ہیں اور درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

عُمانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دوسرے درجے کا سمندری طوفان تیسرے درجے میں تبدیل ہونے کے امکان کے ساتھ مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔شہری ہوابازی نے صلالہ ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر موسم کی صورتحال نے اجازت دی تو ایئرپورٹ کو ہفتہ کے روز کھول دیا جائے گا۔