رحمان ملک کی فائل فوٹو
رحمان ملک کی فائل فوٹو

سابق آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی نے پاکستان پر سمجھوتہ کیا۔رحمان ملک

 

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر پاکستان پر سمجھوتہ کیا ۔نجی ٹی وی سے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کے سابق چیفس پر کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق ہوتا ہے اور پاکستانی فوج کا ایکٹ اس کی اجازت نہیں دیتا ، اسد درانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطہ رکھتے ہیں جو ہمارا دشمن ملک ہے ، انہوں نے جو باتیں اپنی کتاب میں لکھی ہیں ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے دشمن ملک کی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملکر جس طر ح کتاب لکھی ہے وہ پاکستان پر سمجھوتہ ہے ، میر ے خیال میں ان کایہ بہت ہی غلط طریقہ ہے اس لئے عسکری اداروں نے ان کیخلاف ایکشن لیکر بہت اچھا کیا ہے