لاہور:سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ مشرف غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کے ٹوٹنے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے لئے نئی خصوصی عدالت تشکیل دی تھی لیکن وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی ڈیڑھ ماہ سے اس کے قیام کی منظور ی نہیں دے رہے ۔سینئر صحافی کامران خان نے انکشاف کیا کہ پرویز مشرف کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک جج کی معذرت کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا لیکن اس کے بعدچیف جسٹس نے کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کانیا بنچ تشکیل دیدیا تھا لیکن اس کی منظوری کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرتی ہے لیکن و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس کا نوٹیفکیش ڈیڑھ ما ہ سے جاری نہیں کررہے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ آگے نہیں بڑھ رہا ۔سینئر تجزیہ کار نے سوال اٹھایا کہ اس بارے اب نواز شریف کیا کہیں گے ؟۔