سرگودھا:جماعت الدعوة کے امیر مولانا حافظ سعید احمد نے کہا کہ افغانستان میں شکست کے بعد ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی در اصل پاکستان مخالف پالیسی ہے، امریکہ کہتا ہے کہ افغانستان میں شکست پاک فوج کی وجہ سے ہوئی ہے،حقیقت میں پاکستانی قو م نے انہیں نکلنے پر مجبور کیا ہے، جس کے انتقام کےلئے امریکہ پاکستانی فوج کو کمزور کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ بنا رہا ہے، لیکن انشااللہ ذلیل و رسوائی کے سوا امریکہ کو کچھ نہیں ملے گا۔