نوازشریف سچے ہیں توپرویز مشرف کو ملک لانےکی ہمت کریں۔چانڈیو

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ چند دن کی سہی حکومت مسلم لیگ ن کی ہے، مشرف کو واپس کیوں نہیں لایا جاتا۔میاں صاحب سچے ہیں تو ہمت کریں وزیراعظم کو کہیں کہ مشرف کو واپس لائیں اب آدھا سچ نہیں چلے گا بولنا ہے تو پورا سچ بولیںاور عوام کو بتائیں سنگین بغاوت کے ملزم کو بھگانے کے عوض کیا لیا۔ نواز شریف ڈیل ماسٹر ہیں، ان کا ہر قدم ڈیل کرنے اور خود کو بچانے کے لئے ہوتا ہے انہوں نے پہلے مشرف پر بغاوت کا مقدمہ بنایا اورپھر ڈیل کرلی میاں صاحب نے مشرف کو خود بھگایا، اب الزام دوسروں پر لگا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب یہ کہنا کافی نہیں کہ سب مشرف پر مقدمہ چلانے کی وجہ سے ہو رہا ہے،پرویزمشرف آرٹیکل 6 کے ہی نہیں محترمہ کے قتل کے مقدمے میں بھی ملزم ہے، آدھا سچ نہیں چلے گا، سچ بولنا ہے تو پورا بولیں اور بتائیں سنگین بغاوت کے ملزم کو بھگانے کے عوض کیا لیا۔