واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملک کے طاقت خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان تناؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اضافہ اس وقت ہوا جب صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایف بی آئی نے ان کی انتخابی مہم کے دوران جاسوسی کے لیے مختلف عناصر کو ذمہ داریاں سونپ رکھی تھیں۔صدر ٹرمپ اپنے دعوے کا کوئی ثبوت تو پیش نہیں کرسکے، تاہم انہوں نے ایف بی آئی سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اورکہاکہ اس امر کی شفاف تحقیقات کی جائیں کہ آیا ان کی انتخابی مہم کے دوران ایف بی آئی نے نگرانی کے لیے اپنے جاسوس مقرر رکھے تھے۔