بغداد:داعش کے ایک سرکردہ جنگجونے کہاہے کہ داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر االبغدادی اور ان کے سینئر ساتھی عراق اور شام میں بچوں کی برین واشنگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے داعش کے ایک سرکردہ جنگجونے کہاکہ االبغدادی اور ان کے سینئر ساتھی عراق اور شام میں بچوں کی برین واشنگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں۔ وہ بچوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی طرف مائل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔