مکہ مکرمہ:حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے تحت مسجد حرام کی انتظامیہ نے عمر رسیدہ، مریضوں اور معذور معتمرین اور حجاج کے لیے مفت سواریوں کی سہولت مہیا کی ہے۔ اس کا مقصد مذکورہ افراد کے لیے آسانی اور سہولت کے ساتھ ان کے مناسک کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔مسجد حرام میں ٹرانسپورٹ سروس کے ڈائریکٹر صالح محمد علی ہوساوی نے بتایا کہ انتظامیہ نے 3000 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو بھرتی کر کے انہیں شفٹوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بھیڑ کو منظم کرنے والے سکیورٹی حکام کے ساتھ رابطہ کے ذریعے توازن قائم کیا گیا ہے تا کہ مسجد حرام کے اندر اور باہر یہ سواریاں کسی قسم کی رکاوٹ کا باعث نہ بنیں۔