ویانا: یورپی یونین کے ذرائع نے اس بات کوسختی سے مسترد کیا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ ایک نئی جوہری ڈیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق ان ذرائع نے ایسی خبروں کو بھی مسترد کیا کہ ویان میں ہونے والی ملاقات کے دوران چند رعایتوں کے بدلے ایران کو مالی امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی جائے گی۔ برطانیہ، جرمنی، فرانس، چین اور روس کے سفارت کار آئندہ جمعہ کو آسٹریا کے دارالحکومت میں ملاقات کر رہے ہیں تاکہ ایران کی عالمی جوہری ڈیل کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔