ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع کپواڑا میں کارروائی میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑا کے علاقے ٹنگڈار میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
گزشتہ ماہ یکم اپریل کو بھی قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شوپیاں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 17 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ جبکہ احتجاج کے لئے باہر نکلنے والے کشمیریوں پر گولیاں اور پیلٹ گن سے فائر کئے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔