شمالی کوریا پر مزید پابندیوں اور شمالی کوریا کے ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
شمالی کوریا پر مزید پابندیوں اور شمالی کوریا کے ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن، کم جان ان سے ملاقات طے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام سے بات چیت مثبت رہی۔ اگر یہ ملاقات ہوئی تو 12 جون کو سنگاپور میں ہی ہوگی اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ 12 جون کو ہونے والی سربراہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔