کپتان سرفرازاحمدسمیت پی آئی اے سے وابستہ کھلاڑی تنخواہ سے محروم

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد سمیت مقامی سطح پرپی آئی اے سے وابستہ کھلاڑی گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد ڈومیسٹک کرکٹ میں پی آئی اے کی ٹیم کا حصہ ہیں اورگزشتہ 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کو بھی تنخواہ جاری نہیں کی گئی جبکہ سیکریٹری ہاکی فیڈریشن اولمپیئن شہبازسینئر بھی کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حاضری نہ لگانے پرپی آئی اے نے کھلاڑیوں کی تنخواہیں روکی ہیں تاہم اعلیٰ حکام کے علم میں آنے پرمعاملہ حل کرنے کی کوششیں تیزکردی گئی ہیں۔