کراچی: آل کراچی تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میرکا کہنا ہے کہ کراچی کے 20 سے زائد تجارتی مراکزعید کی خریداری کیلئے ہفتہ سے افطار کے بعد مکمل طورپرکھلنا شروع ہوجائینگے جبکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹیں سحری تک بلاناغہ کھلی رہیں گی ۔
عتیق میر کا کہنا ہے کہ ہفتہسے صدر، حیدری، طارق روڈ، بہادرآباد، کلفٹن، ڈیفنس، زمزمہ، جامع کلاتھ،جوبلی، نرسری، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ، گل پلازہ، حسن اسکوائر، گلشنِ اقبال، موتن داس مارکیٹ، لانڈھی، ملیر، گلستانِ جوہراوردیگرعلاقوں کی مارکیٹوں میں افطار کے بعد رمضان المبارک کی روایتی خریداری مکمل طورپرشروع ہوجائیگی۔
ان کا کہنا ہے کہ حالات سازگاررہے تو رواں سال عید سیزن پر60 ارب روپے سے زائد خریداری متوقع ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھنے کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔عتیق میر نے کہا کہ مختلف مارکیٹس میں پتھاروں اورتجاوزات کی روک تھام، ڈاکوؤں، لٹیروں، چوروں اور جیب کتروں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت نگرانی کریں ۔ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کی سہولت کے لئے مؤثرپلاننگ کی اشد ضرورت ہے۔