لارڈزٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

لندن:لارڈزٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ۔ انگلینڈ کی کھانے کے وقفے تک دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگزکا آغازالیسٹر کک اور اسٹون مین نے کیا لیکن صرف ایک رن پر ہی محمد عباس نے الیسٹر کک کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ شاداب خان نے 31 کے مجموعے پراسٹون مین کو بولڈ کردیا، انہوں نے 9 رنز بنائے۔

اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد 363 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان نے تیسرے دن کا آغاز 350 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آخری دونوں کھلاڑی 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

گزشتہ روز ان فارم بیٹسمین بابراعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اورفہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اورپاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

پاکستان کی جانب سے اظہرعلی 50، اسد شفیق 59 اورشاداب خان 52 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 68 رنزپرکھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پرلگی اوروہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں اپنے کم ترین اسکور184 رنزپرڈھیرہوگئی تھی۔