مصر کی عدالت نے توہین آمیز فلم کی تشہیر پر ویڈیو سرچنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو ایک ماہ کیلئے بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے یہ حکم ایک مصری شہری کی اس درخواست پر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس فلم کی نمائش سے ملک میں امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
تاہم حکومت نے عدالتی فیصلے پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔