نیوی گارڈکی گاڑی پر فائرنگ-ائیر فورس افسر کا بیٹازخمی

 

اسلام آباد:اسلام آباد کے نیول کمپلیکس کے گیٹ پر گاڑی نہ روکنے پر نیوی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے باعث گاڑی موجود پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسر کا بیٹا گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نیول کمپلیکس کے ظفر گیٹ پر سیکورٹی اہلکار نے گاڑی کو شناخت کیلئے روکا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جس پر سیکورٹی گارڈ نے گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کے باعث گاڑی میں موجودپاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسرایئر وائس مارشل محمد اتھر شمس کا بیٹا ابراہیم شدید زخمی ہو گیا ۔

گاڑی پر فائرنگ کرنے والے سیکورٹی اہلکار کی شناخت حمید کے نام سے ہوئی ہے۔ گاڑی پر 2گولیاں فائر کی گئیں جن میں سے ایک گولی بچے کی کمر پر جالگی تاہم ڈرائیور موقع سے گاڑی بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہو گیا،

بعد ازاں و ہ گاڑی پی اے ایف اسپتال کے باہر کھڑی ہو ئی ملی ۔بچے کی کمر سے گولی نکال دی گئی تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ بچہ مبینہ طور پر معذور ہو گیاہے کیونکہ وہ گولی بچے کی ریڑھ کی ہڈی پر لگی ۔ایئر فورس حکام جائے حادثہ پر اسی وقت پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاجبکہ واقع کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔