یوگنڈا میں بس حادثہ- 48 افراد ہلاک درجنوں زخمی

 

کمپالا: افریقی ملک یوگنڈا میں ٹریفک حادثہ میں 48 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ یوگنڈا کے دار الحکومت کمپالا سے 220 کلو میٹر دور ایک ضلع میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا کہ جب ایک بغیر ہیڈ لائٹس والا ٹریکٹر اچانک مسافر بس سے ٹکرا گیا، تاہم امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔