لندن:پاکستان کی 64رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔میزبان انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے جب کہ میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 64 رنز کا ہدف ملا ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے شاندار بالنگ کراتے ہوئے 4،4 کھلاڑ یوں کو آئو ٹ کیا۔
انگلش ٹیم کی طرف سے جوس بٹلر 66 اور ڈومینک بیس 57رنز بنا ئے،جس کی بدولٹ انگلش ٹیم نے پاکستان کا پہلی اننگ کا خسارہ کم کر کے 63رنز کی سبقت لی۔
قومی ٹیم نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔