لندن:پاکستان نے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر لارڈزٹیسٹ جیت لیا ہے ،پاکستان نے شاندرا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےانگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن اظہر علی 4 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئے جس کے بعد بیٹنگ کیلئے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
حارث سہیل 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔میزبان انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد بٹلر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے چار، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔