کوئٹہ ،ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،2پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ:سرکی روڈ پرٹریفک پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کاواقعہ ،ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو راہگیر بھی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کےمطابق دونوں زخمی اہلکاردم توڑگئے،فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں عبدالرشید اور بشیر شاہ شامل ہیں۔

جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آورمارے گئے۔