فن لینڈ نے روسی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

روسی کھلاڑیوں سمیت مختصر مدت کے لیے کام کی غرض سے فن لینڈ آنے والے دیگر روسی شہریوں کا داخلہ بھی محدود کیا جائے گا، حکومتی فیصلہ

November 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہیلسنکی: فن لینڈ کی حکومت نے روسی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کا اطلاق 16 نومبر 2026 سے ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے تحت روسی کھلاڑیوں سمیت مختصر مدت کے لیے کام کی غرض سے فن لینڈ آنے والے دیگر روسی شہریوں کا داخلہ بھی محدود کیا جائے گا۔

فن لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ روسی کھلاڑیوں کی ملک میں آمد سے اس کے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نئی پابندیاں صرف کھیلوں سے وابستہ افراد تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ مختصر مدت کے روزگار کے لیے آنے والے روسی شہری بھی ان کے دائرے میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت روسی شہریوں کے داخلے سے متعلق موجودہ پالیسی میں ترمیم کرے گی۔ اس پالیسی کو آخری مرتبہ 2023 کے موسم گرما میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔