نگران حکومت کا حصہ بننے سے پہلے نیب کلیئرنس لازم قرار

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر کون بن سکے گا؟ نیب بھی فیصلے میں شراکت دار بن گیا،نیب کے مطابق نگران حکومت کا حصہ بننے والوں کے ناموں کی پہلے چھان بین ضروری ہےاس لیے تعیناتی سے پہلے ناموں کی نیب کلئیرنس لازم قرار دے دی گئی ہے۔ نیب کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکریٹریزکی بھی چھان بین ہو گی۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ ان ناموں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری یا مقدمہ تو نہیں چل رہا۔