2018 انتخابات میں مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔سعد رفیق

رائے ونڈ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مخصوص ایجنڈے کے تحت الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود قافلے چلتے رہتے ہیں،

انہوں نے کہاکہ کوئی جتنا بھی پروپیگنڈ یا میڈیا ٹرائل کرلے اصل فیصلہ اللہ اور عوام کا ہے،2018 کے انتخابات میں قوم مسلم لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کرے گی۔

رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی غدار نہیں اور یہاں سب محب وطن ہیں،

لوگوں کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیےانہوں نے کہاکہ نہ تو ہمارے مخالف غدار ہیں اور نہ ہی ہم غدار ہیں۔