سری نگر : مودی سرکار کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،
بھارتی ویب سائٹ کوبرا پوسٹ نےبھارتی ڈیجیٹل کمپنی پے ٹی ایم اور مودی سرکار کے کالے کرتوتوں کا راز فاش کردیا۔
ڈیجیٹل کمپنی پے ٹی ایم نے کشمیریوں کی معلومات غیر قانونی طور پر سیاسی جماعت کو فراہم کیں، پے ٹی ایم کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ کی وڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا،
وڈیو میں اجے شیکر شرمانے اعتراف کیا کہ وزیر اعظم آفس کے کہنے پر کشمیری مظاہرین کی معلومات سیاسی جماعت کو فراہم کیں۔