لاہور:پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی20ویں سالگرہ کے موقع پر ” یوم تکبیر “ آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ، اس دن کی مناسبت سے نماز فجر کے بعد ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔20برس قبل 28مئی 1998کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر سات ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کی پہلی اور اقوام عالم کی ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔