اسلام آباد:وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کے38ویں اجلاس میں ملک میں پانی کی دستیابی اور اس کی ترسیل کے معاملے پر جائزے کے لئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل میں پا نی کی دستیابی اور اس کی ترسیل کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے اٹار ی جنر ل آف پاکستا ن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں ہر صوبے سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ کمیٹی اپنی سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں وزارت آبی وسائل کی طرف سے ملک میں پانی کی دستیابی اور پانی کی ترسیل کے معاہدے 1991کے تحت صوبوں کو پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔