کراچی: بلدیہ ٹائون کے ملنگ گوٹھ کے گھر میں رات گئے لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی بچی کا نام اقصیٰ ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت نازیہ، ظفر، نائیلہ، ریحان، رقیہ اور ماں کی گلزارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ بچوں کے والد علی بخش نے بتایا کہ گلزارہ بی بی کا ذہنی کا توازن درست نہیں تھا، جب علی بخش کمرے سے باہر گیا تو اس کی بیوی گلزارہ نے آگ لگادی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کے ملنگ گوٹھ کے گھر میں رات گئے لگنے والی اچانک آگ سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر گھر میں لگنے والی آگ بجھائی۔ گھر کے سربراہ کی جانب سے گھر کو تالہ لگاکر جانے کی وجہ سے اہلخانہ گھر سے آگ لگنے پر باہرنہیں نکل سکے جس کی وجہ سے گھر میں موجود افراد میں سے بچوں اور خواتین سمیت 7افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 5زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع اور گھر کے سربراہ کی تلاش شروع کردی ہے۔
Tags بلدیہ آگ