اسلام آباد:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں حکومتی کارکردگی اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دی جائیگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پانچ سالہ کا رکردگی کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے ، اس موقع پر الیکشن 2018کے لئے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی بریف کیا جائیگا اور وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیں گے ۔