سیالکوٹ:سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتوں کی مدت معیاد پوری ہونے پر 25جولائی کو لگنے والی عوامی عدالت میں ہم اللہ کے فضل وکرم سے ترقیاتی کاموں اور وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے سرخرو ہوکر پہنچیں گے انفراسٹریکچر اور بالخصوص لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حوالے سے ایسے ریکارڈ کام کئے ہیں جو ماضی کے حکومتوں سمیت موجودہ سندھ اور کے پی کے کی حکومتیں بھی جن پر کام نہیں سکیں۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پشاور شہر کھنڈر بن گیا ہے زمانہ قدیم میں چلا گیا اور کراچی میں جو امن قائم ہوا ہے وہ بھی وفاقی حکومت کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی خدمت کا سفر ابھی جاری ہے