کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سرز مین پارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوموں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پی ایس پی مظلوموں محکوموں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ، پی ایس پی کی جدوجہد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے، تحریک انصاف کی سابقہ خاتون رہنما فوزیہ قصوری کے اعزاز میں منعقدہافطارڈنر سے خطاب کر تے ہوئےسید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ محبت اور اخلاص انسانوں کے دلوں میں جگہ بنا تا ہے اور نفرت اور تعصب انسانوں کو تباہ و برباد کردیتا ہے، اس لیے پی ایس پی نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔