الیکشن کمیشن منظورآفریدی عمران خان ملاقات کا نوٹس لے۔ نفیسہ شاہ

 

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختوتخوا کیلئے مجوزہ منظور آفریدی کا پس منظر اور حرکتیں غیرجانبداری پردھبہ ہیں ، یہ عمران خان کی تبدیلی اورفضل الرحمان کی سیاست کااصلی چہرہ ہے ۔انہوں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو منظورآفریدی کی عمران خان سے ملاقات پر نوٹس لینا چاہئے ۔ منظورآفریدی کانام بطور نگرا ن وزیر اعلیٰ کے پی کے تجویز کئے جانے پر رد عمل میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ منظور آفریدی کا بڑابھائی پی ٹی آئی کاڈونر جبکہ چھوٹاجے یو آئی کاڈونرہےجو،مالی گٹھ جوڑ کی بد قسمت کہانی ہے،ایسے شخص کو نگراں وزیراعلیٰ کیسے تجویزکیاگیاجوفاٹاانضمام کامخالف ہے،منظورآفریدی نے عمران خان سے ملاقات کرکے عوام کے سامنے ساکھ کھو دی ہے. انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کے کارکن اورپی ٹی آئی کے سینیٹرکے بھائی کاانتخاب جانبداری کی انتہاہے