اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی جنرل(ر) ناصر جنجوعہ سے اعلیٰ سطح افغان وفد نے ملاقات کی اور دو طرفہ سطح پر تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ملاقات میں پاک افغان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کے بروقت اور موثر اطلاق پر زور دیا گیا۔اس موقع پر مشیرِ قومی سلامتی جنرل(ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پختہ عہد پر قائم ہے، افغانستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے،دفاع، انٹیلی جنس ، سفارتی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ناگزیر ہے، ہمیں مستقبل کی راہیں تلاش کرنا ہیں،ماضی کے اختلافات بھلا کر محبتوں اور حقائق کو جگہ دینا ہو گی۔