ماہر لوگ موجود ہیں جو شہباز شریف کے ساتھ کام کررہے تھے۔فائل فوٹو
ماہر لوگ موجود ہیں جو شہباز شریف کے ساتھ کام کررہے تھے۔فائل فوٹو

نوازشریف میں اہلیت نہیں ان سے بیانات دلوائے جاتےہیں۔حسن نثار

لاہور:سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ ان کا ذاتی نہیں ہے بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ان سے بیانات دلوائے جا رہے ہیں کیونکہ ان میں خود اتنی اہلیت نہیں کہ ایسا بیانیہ پیش کر سکیں بلکہ وہ کسی اور کے ایجنڈے پر بیان دے رہے ہیں۔میر جعفر اور میر صادق ہمارے نزدیک غدار ہیں لیکن کچھ لوگوں کے لئے وہ ہیرو بھی ہیں اسی طرح شیخ مجیب بھی کئی لوگوں کا ہیرو ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں فرق ہے ، شہباز شریف کا یہ کہنا کہ ہمیں آئین اور قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہئے بہت شاندار اور بہت اچھی بات ہے ، حسن نثار نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف میں اسی طرح فرق ہے جس طرح دارا شکوہ اور اورنگزیب عالمگیر میں تھا اور جس طرح شہشاہ بابر کے بیٹے ہمایوں اور مرزا ہندال میں تھا۔