لاہور:معروف تحزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ انتخابات 2018وقت پر نہیں ہونگے کیونکہ ملک میں جس قسم کی فضاءبنادی گئی اس سے لگتا ہے کہ الیکشن کیلئے تاریخ کومزید آگے بڑھانا پڑے گا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کا بیڑا غرق کردیا اور جو کام اسلامی نظریاتی کونسل سے ہونا چاہئے تھا وہ انہوں نے ہونے نہیں دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ جس قسم کی صورتحال نظر آرہی ہے اس سے لگتا ہے کہ اگر الیکشن ہوئے بھی تو کوئی بھی سیاسی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی اور ایک مخلوط حکومت کا قیام عمل میں آسکتاہے ، صوبے بنتے رہتے ہیں اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان اور مزاج کے آدمی ہیں اور ان کا اپنا ایک حلقہ ہے جو ٹھیکیداروں پر مشتمل ہے اور اس کے علاوہ ان کے اردات مند بھی موجود ہیں۔